بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں چھٹی کلاس کے 9 سالہ معصوم بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شازم رفیق ولد محمد رفیق سکنہ گلی نمبر 5 بسم اللہ ٹاون گلی میں واقع بسم اللہ مسجد کے سامنے قریب 1 بجے کھیل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے بچے کو اغواء کر لیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کرتے رہے۔
نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد بچے کو دھمکیاں دی کے اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے اور بچے کو چھوڑ دیا۔ بچے کا والد روزی کمانے کے سلسلہ میں سعودی عرب میں قیام پذیر ہے۔
اس واقع کی اطلاع ملنے پر بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاون کے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز دیگر ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ جس جگہ پر بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی وہاں پر بچے نے اہل علاقہ کے ہمراہ پولیس کو جگہ دیکھائی۔
بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔