بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد ولد عمر دین قوم راجپوت سکنہ گلشن نور فیز 2 اپنے گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولنے پر 4 نامعلوم ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔اسی دوران ڈاکو ایک گھنٹہ گھر کی تلاشی لیتے رہے دوران تلاشی ڈاکووں نے قریب 8 تولے طلائی زیورات ، نقدی قریب 1لاکھ 52 ہزار روپے ، ایک عدد سام سنگ موبائیل اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

واقع کی اطلاع پر تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا.

Shares: