پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہا جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں ترکی کی جانب سے پاکستان نیوی کو جنگی جہازوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کا ایک اورثبوت ہے،مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ہندوتواکے زہریلے نظریے کا نتیجہ ہے،5اگست کے بعد سےبھارتی مظالم کی انتہا ہے،مسئلہ کشمیرکی حمایت پرترک صدرکےشکرگزارہیں،جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے،
استنبول میں ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان کوبحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اورمثالی ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی شعبےمیں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں،
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
تقریب کےدوران ترک صدرنے ایک بارپھرمسئلہ کشمیرپرپاکستان کی حمایت کردی،کہا ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کااحساس کرنا چاہیے ،کشمیراورفلسطین کی صورت حال ایک جیسی ہے،80لاکھ سےزائد کشمیری5اگست سے نظربند ہیں،کشمیری عوام قابض فوج کے مظالم کادلیری سے مقابلہ کررہےہیں کشمیریوں کے حق میں آوازاٹھاتا رہوں گا،
بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی
ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی
جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے
ترکی کی جانب سے پاکستان کو4 جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تقریب ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے لیے دوسرے بحری جہازکی تیاری کی استنبول میں تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ترک صدررجب طیب ایردوان تھے ،تقریب سے پاک بحریہ کےسربراہ نےبھی خطاب کیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے ترکی کا شکریہ ادا کیا