کراچی :ایونٹ انتظامیہ نے کشمیر پر بات کرنے سے روکا، غلط بیانی نہ کی جائے ، بہت جلد کشمیریوں کے لیے تحریک چلا رہی ہوں، اطلاعات کے مطابق ایک خیراتی ایونٹ میں کشمیر پر بات کرنے سے انکار پر اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے خوب لتے لیتے نظر آرہے ہیں۔

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

وائرل ہونے والی ویڈیو پرمہوش حیات نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کی لیکڈ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وہ ہمیشہ سے ہی عالمی سطح پر کشمیر کیلئے بھرپور آواز اٹھاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کرتی رہیں گی۔

 

عجیب اور جدید تحقیق : مچھلیوں کو بھی انسانوں کی طرح درد ہوتا ہے

وائرل ہونے والی ویڈیو پرمہوش حیات نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ اگلے قدم کے طور پر میں نے بڑی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، یہ ایک خیراتی ایونٹ تھا اور مجھ سے پبلک ریلیشنز والوں نے کہاتھا کہ اس موقع پر کوئی سیاسی بات نہیں کرنی اور نہ ہی ایسی کوئی بات کرنی ہے جس سے دھیان یتیم بچوں سے ہٹ کر کسی اور طرف چلی جائے۔‘

راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی

خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک صحافی کو یہ کہہ کر کشمیر پر موقف دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔لیکن دوسری طرف اداکارہ نے یہ یقین دہانی بھی کروا دی ہے کہ وہ بہت جلد اس کا قرض بھی اتار دیں گی

Shares: