ترکی ،پاک بحریہ کے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب
پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی۔تقریب میں ترک صدر طیب اردگان اورنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کی صلاحیتوں سے بھرپور جنگی مشقیں”مشق رباط” جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز جدید ترین ٹیکنالوجی اورتباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے اپنا جنگی طیارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف 35طیارے کے دوران جو معاملات ہمیں پیش آئے ہیں اس کے بعد فیصلہ کیا کہ جیسے ہم نے اپنے مسلح و غیر مسلح ڈرون اور سیٹلائٹ بنائے ہیں ایسے ہی ان شاءاللہ ہم اپنا جنگی طیارہ بھی تیار کریں گے۔
ترک صدر طیب اردگان پاکستان کب آئیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
صدر نے مزید کہا ”انہوں نے سوئے ہوئے جن کو جگا ہی لیا ہے تو نتائج بھی خود بھگتیں“۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے۔ اسٹیل کٹنگ کی تقریب دونوں ملکوں میں دیرینہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔ جہازوں کی شمولیت سے امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایڈمرل عباسی نے دورہ ترکی کے دوران ترک وزارت قومی دفاع اور اہم عہدےداروں سے ملاقاتیں کیں۔