چونیاں : دنیا میں علم ، ثقافت اور سیاست کی کی وجہ سے مشہور ضلع قصور اب بدنامی ، قتل اور جنسی زیادتیوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہوچکا ہے، اس کی اچھائیاں اور خوبیاں دفن ہوکر رہ گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

چونیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی کے علاوہ اور بھی رنگ اختیار کرسکتا ہے

بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

دنیا جانتی ہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کر سکی، پولیس نے مبینہ مجرم تو گرفتار کرلیا لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کیا وہ واقعی مجرم ہے یا پھر اسے قربانی کا بکرا بنایا جائے گا

 

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

Shares: