مانسہرہ۔ (اے پی پی) ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں بیلیاں میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی، گولی لگنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم توصیف جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ اوگی میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاؤں بیلیاں میں فہیم نامی نوجوان کی منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گھر کی چھت پر کھیل کود میں مصروف توصیف ولد گلزار فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوا۔ زخمی بچہ کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کر دی اور دعویداری پر ملزم ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی
Shares: