اسلام آباد: سچ پوچھیں تو صباقمربہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں ، اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ حالیہ اداکاروں میں صباقمر ایک با صلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کے کام سے بہت متاثر ہونے کی بناءپر کسی ڈرامے ےا فلم میں کام کرنے کی خو اہش رکھتی ہیں ۔

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

کبریٰ‌خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ”الف اللہ اور انسان“ ان کے دل کے بہت قریب ہے ۔اس سے انسانی رویوں کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ، کبریٰ‌خان نے مزید کہاکہ صباقمر جس طرح دن رات محنت کررہی ہیں اس سے وہ بہت جلد مزید کامیابیاں سمیٹیں گی

عجیب اور جدید تحقیق : مچھلیوں کو بھی انسانوں کی طرح درد ہوتا ہے

کبریٰ‌خان نے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مثبت انداز میں اظہار مسرت کیا، ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی2 “ میں کام کرنے سے گھبرا رہی تھیں اور فلم کے پہلے ٹیک کے دروان ہمایوں سعید کے سامنے ڈائیلاگ بول نہیں پارہی تھیں۔یاد رہے کہ اداکارہ ڈرامہ ”الف“ میں احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظرآرہی ہیں۔

سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

Shares: