سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے دنیا نے اہم کردار ادا نہ کیا تو معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا.
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے جو ہم نے زندگی میں نہیں دیکھا ہوگا جب کہ ایران کو نہ روکنے سے عالمی مفادات کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے۔
ایران کو راضی کرنے کی پالیسی نے اسے بگاڑ دیا، سعودی وزیر خارجہ
دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
ٹرمپ سے ملاقات کےلیے ایرانی صدر کی کون کون سی سخصیات منتیں کرتی رہیں
آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ