ہرنائی۔ (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ملک روح اللہ خان ترین نے چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جمعیت علماء اسلام کے کزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت دیگربے گناہ افراد کی شہادت پرانتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے د عا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کریں اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبروتحمل عطا فرمائے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک مذموم ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبے کے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے صوبے کے عوام مسلح افواج،ایف سی،پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کی عظیم قربانیاں ہیں جھنیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

دہشت گرد صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ملک روح اللہ خان ترین
Shares: