ملتان۔(اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز جرائم کی روک تھام کریں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتار کریں۔ رہائی شدگان عادی مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی۔ سی پی او ملتان نے ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان مقدمات کو جلد ورک آوٹ کرکے رپورٹ پیش کریں، جنسی تشدد کے مقدمات میں ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں اور اطلاع کی صورت میں بروقت کارروائی کریں اور متاثرہ اور ملزم کا میڈیکل کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پتنگیں بنانے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سعید، ایس ایچ او تھانہ چہلیک انسپکٹر مرزا محمد حسنین، ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر قراۃالعین، ایس ایچ او تھانہ کپ انسپکٹر سلامت علی، ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ سب انسپکٹر محمد بشیر، ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ سب انسپکٹرمحمد اشرف اور ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ فدا حسین موجود تھے۔

Shares: