راولپنڈی۔ (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران (آج)یکم اکتوبر سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں میاں پرویز اسلم گروپ کے صبور ملک بلا مقابلہ صدر جبکہ نوشیروان خلیل خان سینئر نائب صدر اور محمد حمزہ سروش نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔قبل ازیں مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر محمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر فلک انجم اور آمنہ حمید بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر کے نومنتخب عہدیداران (منگل) یکم اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے
Shares: