شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کر دیا

0
44

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا سے متعلق ایوان کو آگاہ کریں،

شہباز شریف قومی خزانے کا ضیاع کرتے رہے، رپورٹ سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگرارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، انہوں نے کہاکہ امید تھی کہ وزیراعظم آج ایوان کو کشمیرسے متعلق اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی اسپیکرکے الیکشن میں گرفتارارکان اسمبلی کا ایوان میں ہونا ضروری ہے، واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے رہنماؤں‌ کو اعتماد میں لیا،

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کامقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اس موقع پر وزیر خارجہ کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرحکومتی سفارتکاری پربریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران وزرااورحکومتی ارکان نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شاندار خطاب پرخراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پارلیمنٹ کےاندراپوزیشن کےاحتجاج سےنمٹنےکی حکمت عملی پربھی غورہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرحکومتی اقدامات اورآئندہ کالائحہ عمل طےکرنےپربات چیت ہوئی،

Leave a reply