قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہوگا قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے سے ہوگا ایونٹ کے میچز 7 مخلتف شہروں میں کھیلے جائیں گے دونوں ٹورنامنٹس میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی ایونٹ کے میچز راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے ریزرو کھلاڑیوں سمیت ہر اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا قومی انڈر 19 تین روزہ اور ایک روزہ ٹورنامنٹ بیک وقت جاری رہیں گے ہر تین روزہ میچ کے بعد ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، دونوں میچز میں ایک دن کا وقفہ رکھا گیا ہے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا قومی تین روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 سے 12 نومبر تک جاری رہے گا

Shares: