راولپنڈی:ادبی و صحافتی تنظیم پاک بلاگرز فورم کی طرف سے مقابلہ مضمون نویسی بعنوان سیرت ختم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ مقابلہ کے لیے شرکاء کو دو عنوانات میں سے کسی ایک پر آن لائن مضمون بھیجنا ہو گا۔ مضامین یکم اکتوبر سے 5 نومبر تک اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ مقابلہ کے نتائج کو شفاف بنانے کے لیے تحاریر کو یونیک کوڈ الاٹ کیے جائیں گے تاکہ ججز کی غیر جانبداری پر کوئی سوال نہ اٹھایا جا سکے۔ مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موضوع پر نادر کتب دی جائیں گی۔ مقابلے کاکوآرڈینیٹر مدیرپاک بلاگرز فورم خنیس الرحمن کو مقرر کیا گیا۔مدیر اعلیٰ پاک بلاگرز فورم محمد نعیم شہزاد نے کہا کہ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت کے درخشندہ پہلوؤں سے روشناس کرانا اور عقیدہ ختم نبوت کا پرچار ہے۔ مقابلے کے لیے بطور ججز معروف زبان دان، کالم نگار اور بلاگر حضرات کی خدمات لی جائیں گی۔

Shares: