احمد آباد :سفر کی جدید سہولیات اپنی جگہ مگر ان سہولیات کے ساتھ ساتھ حادثات کا بڑھ جانا ایک پریشان اور تکلیف دہ صورت حال ہے ، دنیا میں روزانہ سینکڑوں حادثات رونما ہورہے ہیں، ایسے ہی آج بھارت میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے، بدنصیب مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔
![]() | پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا |
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے بس کے مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لگژری بس میں70 مسافر سوار تھے، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا۔
![]() | پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا |
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، امدادی ٹیموں اور مقامی پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔دہلی حکومت نے بس حادثے پرپریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔
![]() | پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا |