وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہے کون رہے گا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر
وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیے جانے کی خبریں ہیں. اس سلسلے میںفردوس عاشق اعوان سمیت شیخ رشید ، مراد سعید اور دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، شفقت محمود کو وفاقی وزیرداخلہ، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم ،زبید جلال کو وزیرتعلیم، علی محمد خان، فواد چودھری کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس سے فردوش عاشق اعوان کو تبدیل نہ کیےجانے کی تصدیق کی گئ ہے . لیکن باقی وزراء کی تبدیلیوں کے بارے کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں ہوئی ہے.
وزیراعظم پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیںکرے گا. اس کو تبدیل کیا جائے گا.واضح رہےکہ وزیر اعظم اس سےپہلے بھی کابینہ میںتبدیلیاں کرچکے ہیں. اسد عمر کو وزیرا خزانہ سے ہٹا کر ان کی جگہ حفیظ شیخ کو لگایا گیا،فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو زمہ داری دی گئی اور فواد چوہدری کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی لگا دیا گیا تھا. اب مزید تبدیلیوں کی خبریں ہیں.