بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

0
161

لاہور :بزدار حکومت سکول بنانے کی بجائے پہلے بنے ہوئے سکول بھی بند کرنے لگی ، اطلاعات کےمابق وزیراعلیٰ کی صدارت میں فیصلے کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ مسجد مکتب سکول بند کر دیئے، غریب والدین بہت پریشان ہیں‌ اور اب اب سینکڑوں طلباء تعلیم سے محروم ہوجائیں‌گے .

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اپنے ہی دعوں کی نفی کرنے میں بڑے تیز نظر آتے ہیں ، اگر ایک طرف شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے 10 موبائل سکول اور 100 نئے پرائمری سکولز کھولنے کا اعلان کرکے بڑے دعوے کرتے ہیں‌ تو دوسری طرف چلتے ہوئے سکول بند کرکے غریب طالب علموں کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیتے ہیں‌ ،

“جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش” لاک ہے

جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

مسجد مکتب سکولوں کو بند کرنے پر والدین بہت پریشان ہوئے ہیں ، والدین کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے مسجد مکتب سکولوں کے قرب وجوارکوئی سرکاری سکول دستیاب نہیں جہاں وہ اپنے بچوں کو باآسانی بھیج سکیں۔،والدین پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں ادا کرنے سے قاصرہیں‌، والدین کا کہنا ہےکہ تعلیمی سیشن کے دوران حکومت کا مسجد مکتب سکول بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،

مسجد مکتب سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ مسجد مکتب سکول شفٹ کیے جانے سے یقینا والدین کو پریشانی کا سامنا ہے، مسجد مکتب سکول بند کرنے سے غوثیہ معصومیہ حفیظ روڈ میں 106، لال مسجد قصور پورہ میں 100 اورپنجلی پیر میں 124، چوہان کالونی شاد باغ میں 105اور مسجد مکتب علی ہجویری میں زیر تعلیم 123 طلباء کے سکول چھوڑ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا

“جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی” لاک ہے

جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی

دوسری غریب طالب علموں کے غریب والدین کا کہنا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فوری نوٹس لیتے ہوئے والدین کی خواہیش کے مطابق بچوں کیلئے قریبی علاقہ میں متبادل بلڈنگ کا انتظام کرنا ہوگا تا کہ ننھے طلباء کا مستقبل برباد ہونے سے بچایاجاسکے۔ طلباوطالبات نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد مکتب سکولوں کو دور دراز سکولوں میں زم کرنے کہ بجائے قریب ہی کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے۔

Leave a reply