وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹھینگی کی حدود اڈا غلام حسین ذاتی رنجش پر نواحی گاؤں کے رہائشی نے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی نواحی گاؤں 52 ڈبلیو بیکا رہائشی راؤ منور صبح گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں گاڑی پر اپنے دوستوں کے ساتھ ملتان جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ اڈا غلام حسین پر پہنچے تو ان پر فائرنگ کر دی گئی جس سے ان کی ٹانگیں زخمی ہوئی اور چوہدری زاہد اقبال ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

Shares: