چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر تشویش درست ہے،
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ حکومت مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ریٹیلرز مارکیٹ میں چینی 70 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں، شوگر ملز 60 روپے فی کلو چینی فروخت کررہی ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ قیمتوں پرمشاورت کی جارہی ہے، چینی کی پیداوار اور سیلز کو مانیٹر کیا جائے گا، تمام اشیاء کی قیمتوں پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہونا چاہیے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 17 فیصد سمجھ سے بالاتر ہے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہوتا تھا جسے اسحاق ڈار نے17 فیصد کیا،
بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 90 فیصد آبادی اب بھی ٹیکس سسٹم سے باہر ہے،