شہبا زاکمل جندران۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دور لاہوریوں پر بھاری۔ہر گھنٹے میں ایک گاڑی چھینی جانے لگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں پولیس کا قبلہ درست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جبکہ ان کی ناکامی کے چرچے صوبائی اسمبلی میں بھی جاپہنچے ہیں۔رکن اسمبلی چودھری محمد اشرف علی کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ لاہور میں روزانہ 15موسائیکلز اور3کاریں چوری ہوتی ہیں یا چھینی جاتی ہیں۔یہ اعداد وشمار محکمہ داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے۔حالانکہ آزاد زرائع اور میڈیا کے مطابق یہ تعداد کہیں زیادہ ہے اور اس میں ایسے بہت سے کیسز بھی شامل ہیں۔جو پولیس نے رجسٹرڈ ہی نہیں کئے۔

رائع کے مطابق لاہور شہر میں ہر ایک گھنٹے میں ایک شہری اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی سے محروم ہوتا ہے۔اور پولیس کی کارکردگی روبروز گرتی ہی جارہی ہے۔حالانکہ لاہور صوبائی دارالحکومت ہے۔اور گزشتہ دور حکومت میں گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کی شرح کم تھی۔
دوسری طرف شہریوں میں یہ تاثر تیزی کے ساتھ جڑ پکڑنے لگا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو جرائم کی شرح میں کمی لانے میں ناکام ہورہے ہیں۔

Shares: