کون سی بڑی پارٹیاں آزادی مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ کر چکیں؟ کل کون کس کو آمادہ کرے گا؟ اہم خبر

0
44

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے جمعیت علماء اسلام ف سے رابطہ کیا،

مولانا آزادی مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی پیشنگوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد کل سہ پہر تین بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرے گا، یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جے یو آئی ف کو آزادی مارچ موخر کرنے پر راضی کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

قبل ازیں پیپلز پارٹی سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامند ہوگئی ہے تاہم پیپلز پارٹی دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں‌ ہے، یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نومبر میں کرنے کی تجویز دی جائے گی، آزادی مارچ کی جزیات طےکرنے کیلیے مولانا کو اے پی سی بلانے کا مشورہ بھی دیا جائے گا،

Leave a reply