فرمانبردار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات کی بارش ہوگئی

0
45

لاہور : نافرمان بیوروکریسی کو فرمانبردار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات بڑھنے لگیں تودوسری طرف مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے ڈیڑھ گنا ایگزیکٹیو الاؤنس کے بعد اب پراجیکٹ الاؤنس بھی ایک لاکھ تا ساڑھے تین تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی، پراجیکٹ الاؤنس سرکاری کمپنی اور یونٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔

بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

ذرائع کے مطابق ان حالات میں جب ایک طرف صوبے کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اور اس کے باوجود اپنے خون پیسنے کی کمائی سے ریاست کے لیے ٹیکس دے رہی ہے ، مگر دوسری طرف عوام کی جیبوں سے زبردستی نکالے گئے ٹیکس کے پیسے کو اپنے ذاتی مفاد حاصل رکنے کے لیے بیوروکریسی میں بانٹا جارہاہے،

“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

ذرائع کےمطابق پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی نے بیوروکریٹس کو ماہانہ ایک لاکھ تا ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منٹس آف میٹنگ کے مطابق یہ پراجیکٹ الاؤنس کمپنیز، بورڈز اتھارٹیز اور پروجیکٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔ پنجاب کے یونٹس خودمختار ادارے کمیشنز فاؤنڈیشنز میں کام کرنے والے افسران کو الاؤنس سے نوازا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی نوازشات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ گریڈ 16 کے افسرا کو 50 سے 75 ہزار گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ تا ڈیڑھ لاکھ گریڈ 19 کے افسران کو ڈیڑھ تا 2 لاکھ الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔

“میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟” لاک ہے

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

پنجاب حکومت کے ذرائع کےمطابق گریڈ 20 کے افسران کو 2 سے اڑھائی لاکھ اور گریڈ 21 کے افسران کو اڑھائی تا 3 لاکھ جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 3 سے ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔ نئے الاؤنس کا نام پنجاب حکومت نیو پبلک مینجمنٹ الاؤنس رکھا گیا ہے۔

Leave a reply