چونیاں : چونیاں پولیس کی محنت رنگ لے آئی ، پولیس نے بالآخر 4 ننھے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر سہیل اسلم ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کےمطابق اس درندے صفت انسان نے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے

چونیاں زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کی گرفتاری کی اطلاع وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس میں دی ، وزیراعلیٰ نے انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ اس دوران تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ وسائل کی پرواہ نہ کریں ، بلکہ مجرم کی نشاندہی کے لیے کوششیں تیز کردیں

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس دوران 1649 لوگوں کی جیو فرانزک کی گئی ، 1543 لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ، اسی دوران اس سریل کلر کا ڈی این اے میچ کر گیا ، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مجرم نے تسلیم کرلیا ، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مجرم کا نام سہیل شہزاد اور والد کا نام محمد اسلم ہے

جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی

Shares: