انقرہ : یہودی شہری بھی محترم ہیں ، کیونکہ وہ ترکی کے شہری ہیں ، میں، اپنے یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عبرانی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کے تہوار روش ہاشانا کی مناسبت سے تہنیتی پیغام کے ذریعے کیا

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

تک صدر طیب اردوان نے اس موقع پر کہاکہ میں تمام یہودی شہریوں کو روش ہاشانا تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس وطن کی تہذیب کا خمیر محبت اور تحمل سے اٹھا ہے۔ اس زمین پر ہماری عزیز ملت سینکڑوں سالوں سے معاشرتی، ثقافتی ، سیاسی اور بشری رنگا رنگی کے ساتھ زندگی گزارتی آئی ہے۔ ہماری ملت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ رنگا رنگی اتحاد و اخوت کو مضبوط بنانے والا عنصر ہے۔

“یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

طیب اردوان نے کہا کہ میں دلی طور پر تسلیم کرتا ہوں کہ مختلف اعتقادات کے حامل شہریوں کا اپنے رسوم و روایات اور تہواروں کو منانا ہماری معاشرتی زندگی میں رنگ بھرتا ہے اور ہماری دیرینہ دوستی اور اتحاد کو مزید تقویت دیتا ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ میں روش ہاشانا تہوار کے موقع پر اپنے یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

“بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

Shares: