لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون کرنے والے دو ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے. ترجمان پولیس

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنی عزیزہ نرس کے تبادلہ کے لئے کال کی. ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا. ملزمان صدام نے اپنے دوست ثقلین کے موبائل سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو لاہور آفس نمبر پر فون کیا.

ملزم صدام نے جہانگیر ترین کی آواز میں نرس رقیہ کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہا.

ایڈیشل سیکرٹری نے شک گزرنے پر لودھراں پولیس کو مطلع کیا تو پولیس نے موبائل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا. ملزمان نواحی علاقے گوگڑاں کے رہائشی، اپنی عزیزہ نرس کا تبادلہ کرانا چاہتے تھے. دھوکہ دہی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈی پی او لودہراں

Shares: