پشاور بار ایسویسی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان کی مذمت کی گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبائی وزیرنے ڈاکٹرزاورانجینئرز کےحوالے سے ہتک آمیزبیان دیا، پشاوربارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرزکےمسائل حل کرنےکا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہزاروں بے روزگار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جو نوکری نہ ہونے کی وجہ سے پکوڑے بیچتے تھے، انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کریڈٹ بھی تو تحریک انصاف کو جاتا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ، کیوں کہ پہلے تو سارے ڈاکٹر اور انجینئر بے روزگار تھے اورپشاور کے خیبر بازار میں پکوڑےبیچتے تھے ، اب اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہم آئے تو چار اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ،

شوکت یوسفزئی کے ریمارکس پر ڈاکٹروں کا شدید ردعمل آنے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی عزت کرتے ہیں، ان کا اپنا بیٹا ڈاکٹر ہے، کبھی ڈاکٹروں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ، پریس کانفرنس کے موقع پر دوسرے تناظر میں بات کی کہ ایک زمانہ تھا کہ جب میں خود صحافی تھا تو اس وقت اتنی بے روزگاری تھی کہ ڈاکٹروں نے احتجاجاً پکوڑے بنانا شروع کردئیے تھے اور ڈگریوں کو آگ لگا دی تھی،

Shares: