بجٹ 2019-20 میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی.وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر بجٹ پیش کریں گے،ذرائع
مالی سال 2019-20کا بجٹ آج شام کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ لگ بھگ 6 ہزار 800 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ بجٹ کا خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 925 ارب روپے مختص کرنےاورٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 5 سو 50 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق دفاع کیلئے 12سو50ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے تاہم دفاعی بجٹ رواں مالی سال کے دفاعی اخراجات سے کم ہوگا۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 12سو50ارب روپے لگایا گیا ہے۔
۔