وزیرداخلہ اعجازشاہ سےسیکرٹری ہوم آفس فلپ رتنام کی سربراہی میں برطانوی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزریرداخلہ اعجازشاہ نے برطانوی وفد کو کشمیر کی صورتحال کوخاص طور پر اجاگر کیا، برطانوی وزارت داخلہ کے وفد نے کہا کہ اسلام آبادکوفیملی اسٹیشن ہونےکااسٹیٹس واپس مل گیا ہے، پاکستان نےبین الاقوامی طورپرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم عمران خان کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوسراہتےہیں، مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ جارحیت کابھارت سےجواب طلب کیاجاناچاہیے،

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےظلم وبربریت کو58روزہوگئے ہیں، کشمیریوں کارابطہ پوری دنیا سے منقطع کردیاگیاہے، حق خود ارادیت مقبوضہ کشمیر کےعوام کا بنیادی انسانی اورقانونی حق ہے،

Shares: