تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک قدرتی آفت ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت بسرا نے کہا کہ ڈینگی کراچی اورحیدرآباد میں بھی پھیلاہواہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار شرمیلے شخص ہیں، حمزہ شہباز پیسے لے کر پولیس افسران کے تبادلے کرتے تھے، شوکت بسرا نے یہ حمزہ شہباز پر یہ الزام نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لگایا ہے،
واضح رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے کہا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے نیب کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور بات محض پیسوں کے لین دین پر رکی ہوگئی ہے، یہ رسید پر پیسے نہیں دینا چاہتے، دو ماہ بعد آصف زرداری اور فریال بی بی، میاں نوازشریف اور مریم بی بی یہ چاروں پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے،








