وزیراعظم کا حسینہ واجد سے اچانک رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

0
39

وزیراعظم عمران خان کا بنگلادیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نےحسینہ واجدسے ان کی خیریت دریافت کی .وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ،وزیراعظم نے باہمی تعلقات مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں دینی مدارس کے طلبا کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوش میں آکر باتیں نہیں کرتے، ایک وقت میں دنیا میں سب سائنسدان مسلمان تھے، سات سو سال تک سارے سائنسدان مسلمان تھے، علم طاقت ہے، انگریزنے جب حکومت شروع کی تو مسلمان ہندوستان میں کمزور ہوئے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺنے کہا تعلیم حاصل کرنے کےلیےچین بھی جانا پڑے توجائیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم میں طبقات بنائے گئے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو فیصلہ کیا تھا کہ مختلف سلیبس ختم کریں گے، دینی مدارس کے طلبا کو دنیوی تعلیم بھی دیں گے، اسلام انسان بننا سکھاتا ہے، ایٹم بم بھی انسان نے بنایا انسان تعلیم سے بہت کچھ کر سکتا ہے،

 

Leave a reply