قومی سلامتی کا ملکی معیشیت سے گہرا تعلق ہے۔آرمی چیف

0
47

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق معیشت اورسکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینارہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی ،سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجررہنماوَں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے شرکاء کو ملک کے اندرونی سلامتی کے بہتر ماحول کے بارے میں بریف کیا جس وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور بہتری کا ماحول بنا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سرکاری معاشی ٹیم کی بزنس کمیونٹی تک رسائی ، جوابدہی اور سرکاری اور نجی اداروں کے مابین افہام و تفہیم ظاہر کرنا معاشی سرگرمیوں میں مطلوبہ مثبت اہداف کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں سینیٹر مشاہد حسین ،ڈاکٹراشفاق حسن،ڈاکٹرفرخ سلیم،ڈاکٹراینول حسن نے شرکت کی ،ڈی جی ایف ڈبلیواولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اورڈاکٹرسلمان شاہ بھی شریک ہوئے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ قومی سلامتی کا گہرا تعلق معیشت سے ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمیناروں کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے تاکہ مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لئے سفارشات مرتب کی جاسکیں۔
حکومت کی اقتصادی ٹیم نے کاروباری برادری کو کاروبار کی سہولت کے لئے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقدامات اور قومی معیشت پر استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔
تاجروں نے کاروبار میں آسانی کے لیے اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئےاپنی تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ وہ حکومت کی اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے ، تاجر برادری نے کہا کہ ٹیکس ادا کرکے اور معاشرتی اور معاشی طور پر ذمہ دارانہ انداز میں سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔
چیف آف آرمی سٹاف نے اسٹاک ہولڈرز کے مشترکہ فورم کے معقول استعمال کے لئے تبادلہ خیالات کیا اور سیمینار کے لئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان تجاویز کی روشنی میں پالیسیوں کی سفارشات مرتب کی گئیں۔

Leave a reply