پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان
باغی ٹی وی رپورٹ : آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔۔(انشاءاللہ)
#خیبرپختونخواہ
کل سے مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار جبکہ دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے؛
کالام چترال، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان، کے 10 ہزار فٹ سے زائد اونچے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری ہونےکا امکان ہے.
#پنجاب
اگلے 10 دنوں کے دوران پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ، نارووال، میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جن میں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور میں کچھ مقامات پر بارش متوقع ہے۔
کوہ سلیمان پر تیز بارش سے مقامی ندی نالوں / رودکوہی میں طغیانی کا امکان۔
#کشمیر
کشمیر میں اکثر مقامات پر آج رات سے اتوار کے دوران بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
راولاکوٹ ، باغ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں.
#سندھ
کشمور ، سکھر ، نوابشاہ ،لاڑکانہ، دادو ، میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ متوقع۔
اگلے دس روز کے دوران کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔
#بلوچستان
آج رات سے 6 اکتوبر کے دوران صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور خضدار ، لسبیلہ ، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
#گلگت_بلتستان
گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے.
بابو سر پاس ، دیوسائئ اور خنجراب کی طرف سفر کرنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ موسمی حالات کو دیکھ کر سفر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہماری موسمی پیشگوئی کو فالو کرتے رہیں ۔
اگلے دس روز کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور کسی بھی جگہ پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں اور بارشوں کے ساتھ ساتھ اکثر مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا۔
—————————————————————-
( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)