تیار ہوجائیں اب سوشل میڈیا کے ذریعے شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کیا ہونے جا رہا ہے

0
42

گلگت۔ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عوام کا فرض بنتا ہے کہ ایسے شرپسندوں کی نشاندہی کریں جو علاقے کے امن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پیس ا نڈکس میں پہلے نمبر پر ہے امن قائم کرنے میں صرف صوبائی حکومت کا ہی نہیں بلکہ اہل علاقہ، علماء اور نوجوانوں کا بھی کردارہے،ان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن اور خوشحالی ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے میں بہترین کردار ادا کرنے والے افراد کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت میں فرقہ واریت کے نقصانات کا سب کو علم ہے فرقہ واریت کی وجہ سے علاقہ پیچھے چلاگیا تھا مگر اب امن کی وجہ سے ترقی کا دوردورہ اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ شر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، نادیدہ قوتوں کو گلگت بلتستان کا امن ہضم نہیں ہورہا ہے۔جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کیلئے انتظامیہ،پولیس،نوجوان محلہ جات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں،انھوں نے کہا کہ گلگت میں محرم الحرام ماضی کی نسبت زیادہ پرامن گزرا اور اور مستقبل میں مزید پرامن ہوگا۔ڈپٹی سپیکرنے کہا گلگت میں امن قائم کرنے میں مسجد بورڈ کا کردارانتہائی اہم ہے۔

Leave a reply