پشاور: پردہ ثقافت بھی ہے حفاظت بھی ، ہم طالبات کی عصمت ، عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی ضیا اللہ بنگش کا دوٹوک اور واضح موقف ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازم قرار دینے کے معاملے پر مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش ڈٹ گئے ہیں۔

مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ضیااللہ بنگش نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں حجاب لازمی قرار دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان سے مشاورت جاری ہے، حجاب کے لیے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ اس بار پردے کا جواز جنسی ذیادتی سے بچاؤ کے بجائے حجاب کے لیے آگاہی دینا رکھا جائے گا۔

“2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا” لاک ہے

2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ضیااللہ بنگش نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی سے زبردستی پردہ کروانے کے حق میں نہیں ہیں مگر اپنی ثقافت کو ترقی دینا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حجاب پر بات ہو رہی ہے،ضیااللہ بنگش نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حجاب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ھضاب لازمی قرار دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

“کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

اس سے قبل ضیاللہ بنگش نے حجاب لازمی قرار دینے کی وجہ صوبے کے ماحول کی وجہ سے طالبات کے عدم تحفظ کے اظہار اور والدین کی تسلی کرانا قرار دیا تھا۔اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلامیہ واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔لیکن اب پھر سے نئے عزم کے ساتھ کے پی میں‌حجاب اوڑھنے کے فیصلے پر بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ، ضیااللہ بنگش نے کہا کہ تنقید کرنے والے بتائیں‌کہ جس آزادی کی وہ بات کرتے ہیں‌ کیا ترقی حاصل کرلی ہے

Shares: