گوجرانوالہ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ریجنل پولیس آفیسر گوجر انوالہ طارق عباس قریشی نے عید الفطر پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں امن و امان کے سلسلہ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ سرکاری محکمو ں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، اہل کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام افسران اور ان کی ٹیم نے عید الفطر کے ا یام میں لو گوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خصوصی ستائش اور حوصلہ افزائی کے حق دار ہیں – انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر دہشت گرد عناصر کی مذموم کاروائی کا خطرہ موجود تھا لیکن ہمارے خفیہ اداروں ، پولیس اور دیگر محکمو ں نے اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہو ئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر کام کیا- کمشنر گوجر انوالہ اور آر پی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتے ہو ئے عیدالفطر پر صفائی، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے تمام اداروں نے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا او ر تمام محنتی، فرض شناس افسران ہمارا اثاثہ ہیں –
انہو ں نے ان خیالات کاا ظہار ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا- ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ نائلہ باقر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یسین اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شر کت کی-
کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اسی حکمت عملی اور پیشہ وارانہ ذمہ دار ی کے احساس کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں – انہو ں نے کہا کہ ملک دشمن قو تیں اور دہشت گردعناصر، امن و امان کو تباہ کرنے کے مذموم ایجنڈے کے تحت کسی بھی وقت کاروائی کرسکتے ہیں اور ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہمہ وقت
چو کس رہنے کی ضرورت ہے – کمشنر نے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کریں اور اس سلسلہ میں شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے بر وقت اقداما ت کریں –