احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں شریک ملزمان کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرسے پوچھیں ضمنی ریفرنس کب لائیں گے؟ آصف زرداری کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اس کیس میں کسی ضمنی ریفرنس کی گنجائش موجودنہیں، تفتیشی افسر کے تاخیر سے آنے پر پراسیکیوٹر نیب اور جج محمد بشیر برہم ہوئے،
پراسیکیوٹر نیب نے تفتیشی افسرسےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتظارکر رہےہیں آپ اب پہنچے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ آُ پہلے پہنچ کر عدالت کو رپورٹ کیا کریں،یہ نہیں ہو گا کہ سب یہاں آپ کا انتظار کرتے رہیں،
عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی
آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت میں پیش کر کے حاضری لگوا دی گئی، عدالت نے کہا کہ کوئی طریقہ کاربنانا پڑے گا نہیں توکارروائی آگے کیسے بڑھے گی ،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس سے قبل عدالت نے ایک طریقہ کار وضع کیا تھا،عدالت نے کہا کہ اس وقت 2 ملزمان تھے اب 3 ہیں، کیسے طریقہ کار وضع کروں؟انور مجید کراچی میں ہیں ان کا کیا کریں ؟
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ انور مجید کو بیماری کے باعث اسلام آباد نہیں لایا گیا ، قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ وکیل نے کہا کہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست موجود ہے، عدالت منظور کر سکتی ہے، جج نے استفسار کیا کہ جو بینک ملازمین وعدہ معاف گواہ بنے تھے اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
عدالت نےپھر استفسار کیا کہ کاروائی کب تک جاری رہے گی، کتنا وقت لگے گا، جس پر نیب نے کہا کہ تفتیشی افسر کچھ دیر تک پیشرفت سے آگاہ کر دیں گے.
آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاوَنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا ،عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے