ڈینگی ڈنگ مارنے سے بازہی نہیں آرہا ، 327 نئے ڈینگی زدہ مریض سامنے آگئے ، تقدیر کے سامنے بے بس تدبیر
اسلام آباد: ڈینگی ڈنگ مارنے سے بازہی نہیں آرہا ، 327 نئے ڈینگی زدہ مریض سامنے آگئےملک بھر سے نئے ڈینگی کے مریضوں کی اطلاعات کے بعد اس بات کا تاثرتیزی سے پھیل رہا ہےکہ حکومتی دعوے حقیقیت سے بہت دور ہیں جبکہ حالات اس کے برعکس ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں انتہائی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
“آئیںاپ کوتاریخ کی سیرکرائیں، 66 سال قبل 4 اکتوبر 1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا” لاک ہے
|
---|
وفاقی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 110 نئے مریضوں سے کل مریضوں کی تعداد 4117 ہوگئی ہے۔ اس وقت 203 مریض زیرعلاج ہیں۔ نئے مریضوں میں سے 34 پشاور کے رہائشی ہیں۔ اس طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی کل تعداد 2004 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف محکمہ صحت کے پی کے ذرائع کے مطابق مانسہرہ اور مردان سے تعلق رکھنے والے 13/13 مریضوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ،رپورٹس کے مطابق صوابی کے11، شانگلہ سے سات، ڈی آئی خان اور کوہستان سے 5 / 5 مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
“2 دنوں میں 3 حملے، سب انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ، پنجاب پولیس پر حملہ کون کررہا ہے ؟ تحقیقات جاری” لاک ہے
|
---|
دوسری طرف پنجاب میںبھی ڈینگی پر قابونہ پانے کی وجہ سے حالات جوں کے توںہیں، اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 217 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صحتیابی کے بعد 178 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈینگی نے اپنا ڈنگ تیزکرتے ہوئے راولپنڈی کے 169، لاہور کے 14، شیخوپورہ کے تین، ملتان کے چار، مظفر گڑھ کے پانچ، گجرات کے پانچ، حافظ آباد کے ایک، سیالکوٹ کے ایک، پاکپتین کے دو، سرگودھا کے تین، لیہ کے ایک، اٹک کے ایک، ساہیوال کے پانچ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک، جھنگ کے ایک اور میانوالی کے ایک شہری میں ڈینگی وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد علاج معالجے کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
برطانیہ میںخون سے سڑکیں بھر گئیں، اتنا خون کس نے بہایا ، خبرآگئی ، لوگ خوف زدہ |
پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ 4547 مریضوں نے اسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے 3925 صحتیابی کے بعد اپنے گھروں کو واپس بھی جا چکے ہیں جب کہ باقی زیرعلاج ہیں۔ حکومتی اقدامات تاحال ڈینگی کی روک تھام میں ناکافی دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں، ان کے عزیز و اقارب اور عوام الناس میں تشویش پائی جاتی ہے۔