گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا چاہتے ہیں انہیں عہدہ دیا جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاناصاحب!بتائیں جنہوں نے اربوں لوٹےان کا کیا کیا جائے؟، صوبائی حکومت سے پوچھا جائےسندھ کے معاملات کیسے چلیں گے.
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کوشش کررہےہیں نظام کو پٹڑی سے اتاریں،فضل الرحمان چاہتے ہیں انہیں بھی کوئی عہدہ ملے،فضل الرحمان کے اتحادی بھی ان سے کترا رہے ہیں،فضل الرحمان کے آزادی مارچ سےکشمیر کاز کو نقصان ہوگا،یہ حکومت 5سال تک کہیں نہیں جارہی،
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان بتائیں اربوں روپے لوٹنے والوں کے ساتھ کیا رویہ ہونا چاہیے،ایک سال میں تبدیلی نظرنہیں آسکتی،جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب دھوپ ہوتی ہے تو آنکھوں پر لگتی ہے،چاہتے ہیں خیبر پختونخوااور پنجاب طرز کا بلدیاتی نظام سندھ میں لائیں،
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ الگ صوبے کا قیام ایم کیو ایم کا اپنا مطالبہ ہے،فضل الرحمان کا دھرنا کامیاب نہیں ہوگا،کچرا سب جگہوں سے صاف کرنا پڑےگا،
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی