اسلام آباد :ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا ، تمام تر افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔
معروف اداکار’پورن اسکول چلانے اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث نکلا
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میںناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف…
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔







