اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

0
79

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں واقع سمندرمیں مچھلیاں پکڑنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگئے جبکہ فلسطینیوں کی کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شہید فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ بعد ورثاء کے حوالے

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحلی شہر دیر البلح میں فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سمندر میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔فائرنگ سے ماہی گیر محمود الھیبل کی کشتی میں سوراخ ہوگیا اور پانی اس کے اندر داخل ہوگیا۔

زخمی فلسطینی ماہی گیروں کو ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے 46فلسطینی شہری گرفتار کر لیے

دوسری طرف ایک اور واقعے میں قابض صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صہیونی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کر لیا

Leave a reply