لاہور :منگل کے دن پنجاب بھر کی سڑکیںبند کردی جائیںگی ، یہ حرکت کون کرنےجارہا ہے ، خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبہ بھر میں ہر ہفتہ دو دن احتجاج کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کے سرکاری ہستپالوں کی نجکاری کےخلاف کیا جارہاہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ممبران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بروز منگل پنجاب بھر میں ہر بڑی شاہراہ پر ہسپتال عملے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز احتجاج کریں گے۔ جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے یہ بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیںکہ ہر چھوٹے بڑے شہر کے قائدین، میڈیا، احباب اور سرکاری ادارے کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن یعنی منگل اور جمعرات پنجاب بھر میں نجکاری کے خلاف احتجاج ہوں گے۔