ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے گھروں کے اندر رہائش کے علاوہ کوئی دوسرا کام کرنا غیر قانونی قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں،
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گھروں کے اندر رہائش کے علاوہ کوئی بھی کام کرنا غیر قانونی ہے، گھر میں آفس ، سکول ، شوروم کھولنا وغیرہ غیر قانونی ہے، سی ڈی اے اور انتظامیہ نے مل کر اس پر ایکشن شروع کیا ہوا ہے، سیکٹر E-11 اور دوسری پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹیوں میں متعدد گھروں کو اسی بات پر سیل کیا گیا ہے،
یہ والا کام تو میرے اپنے گھر میں بھی ہو تو میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے 🙏🙏 اپ اس ظلم کو برداشت کرتے رہیں میری دعا ہے کہ اپ کو سلسلہ ء ** مریدیہ کی ولایت عطا ہو جائے https://t.co/NJdXI2o5td
— DC Islamabad (@dcislamabad) October 5, 2019
ان کی اس ٹویٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ سر گھر میں اکثر بیویوں نے لاکر میں بوتیک اور سنگر میز پر پارلر کھولا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر شوہروں کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں ، اس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیجیے، ایک بہت بڑا مظلوم طبقہ آپ کو دعائیں دے گا، ابو عرش نامی اس شہری کے جواب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے لکھا کہ یہ والا کام تو میرے اپنے گھر میں بھی ہو تو میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے 🙏🙏 اپ اس ظلم کو برداشت کرتے رہیں میری دعا ہے کہ اپ کو سلسلہ ء ** مریدیہ کی ولایت عطا ہو جائے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا یہ جواب پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوشی طبعی پر اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے،