فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے کون ملنے جا رہا، اہم خبر آ گئی

0
51

مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس جموں کے ایک وفد کو پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ دونوں رہنمااس وقت گرفتار ہیں۔وفد اتوار کی صبح ملاقات کے لیے روانہ ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

نیشنل کانفرنس ترجمان مدن منٹو نے ایک بیان میںاس کی تصدیق کر دی ہے۔یا د رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے وقت سے ہی جموں وکشمیر کے دونوں رہنماﺅں کو نظر بند یا گرفتار رکھا گیا ہے۔

ان رہنماﺅں کے علاوہ مقبوضہ وادی کے بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا تھا۔حریت رہنما بھی اس وقت اپنے گھروں میں نظر بند ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

یادرہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

فاروق عبداللہ کی گرفتاری کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا سوال

Leave a reply