نیب کی کاروائیوں کے بعد نو سرباز بھی نیب کے نام پر سرگرم ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں ایک فیکٹری پر نیب کے جعلی افسران نے چھاپہ مارا اور موبائل فون او ررقم کا تقاضا کیا ،فیکٹری مالک کو شک ہوا کہ یہ موبائل اور رقم کیوں مانگ رہے ہیں، فیکٹری مالک نے تین افراد میں سے ایک کو پہچان لیا جس کے بعد خود کو نیب کا افسر کہنے والے تینوں نو سرباز فرار ہو گئے
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
فیکٹری مالک نے واقعہ سے مقامی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے،
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ سکھر میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
خورشید شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو اورذوالفقار بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب منگوائی ہے،خورشید شاہ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی کتاب”اگر مجھے قتل کیا جاتا ہے”بھی منگوائی ہے ،خورشید شاہ کو تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں،
نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی