کراچی:  کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے کئی نوجوانوں کو سٹار بنانے والا شو کوک سٹوڈیو جس کا ہر سال مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے اس کا پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے جس کو مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوگئی ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے پرومو کو دیکھا. پہلی قسط 11 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

کوک سٹوڈ سیزن 12 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مداحوں کے کئی پسندیدہ گلوکار اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے. پرومو کو دیکھ کر ہی یہ سیزن مداحوں میں مقبول ہو گیا ہے.

واضح رہے سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، ابرارالحق، عائمہ بیگ، قراةالعین بلوچ، علی سیٹھی، حدیقہ کیانی، عمیر جسوال،بفرید آیاز، شجاع حیدر، کاشف دن، نمرا رفیق، ساحر علی بگا، صنم ماروی سمیتھ مزید گلوکار اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے.

Shares: