چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ اور فواد چودھری کی ملاقات
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ، اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت منجے ہوئے سیاستدان ہیں۔ ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
واضح‌رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کافی عرصہ سے علیل رہے ہیں اور علاج کرانے جرمنی گئے ہوئےتھے. اب وہ جلدی سے صحتیاب ہو رہے ہیں.

معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

Shares: