شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز1 کی سکیموں کو حتمی شکل دینے کے لیےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے پارلیمنٹیرین جن میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات،میاں خالد محمود،ممبر قومی اسمبلی برگیڈیئر (ریٹائرڈ) راحت امان اللہ،ممبر صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ،ممبر صوبائی اسمبلی آفتاب احمد ڈھلو،ممبر صوبائی اسمبلی شیر اکبر خان نے بھی شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس،رانا شہزاد نے کمیٹی کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس کے بعد تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مجوزہ سکیموں کے بارے میں کمیٹی کو بریف کیا سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ان کو حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات، میاں خالد محمود اور دوسرے پارلیمنٹرین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سکیمیں عوامی سہولیات اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی جائیں تاکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان سکیموں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Shares: