مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دور میں کیا فرق ہے؟ احسن اقبال نے کی دوٹوک باتیں
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں تاجر اور کسان خوشحال تھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ملک کا کباڑہ کر دیا، آج پاکستان کا کسان اورمزدور پریشان ہے، ملک میں ترقی کا پہیہ رک گیا، یہ کہتے ہیں نیا پاکستان بناؤں گا، ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس میں مزدور کو روٹی مل رہی تھی، جب ملک کی معیشت تباہ ہو جائے تو دفاع بھی کمزور ہو جاتا ہے،
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ملک میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے، ملک میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے، مہنگائی کے باعث زراعت کا شعبہ بدحال ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے، اس حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے، اتحاد اور یکجہتی کےساتھ اس حکومت سے ملک کو نجات دلائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے، اپوزیشن اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کےلیے پرعزم ہے،