پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ پر اختلاف کا انکشاف

0
46

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،اے این پی اوردیگر جماعتوں کا 27اکتوبر کی تاریخ پر اختلاف رائے تھا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نفیسہ شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے ،حکومت کو کیسے گھر بھیجنا ہے حکمت عملی طے کریں گے ،پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے،عوام اور سیاسی پارٹیاں اس حکومت کو نہیں مانتی ،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کس قسم کی حمایت ہوگی بلاول بھٹو طے کریں گے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کہا آزادی مارچ کے لیے تاریخ کا فیصلہ اے پی سی میں ہونی چاہیے ،پیپلز پارٹی،اے این پی اوردیگر جماعتوں کا 27اکتوبر کی تاریخ پر اختلاف رائے تھا،

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک مولانا کا ساتھ دینے کو تیا رنہیں،

Leave a reply